پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کے آبائی حلقے میں بھی بغاوت ،مقابلے میں ایسی شخصیت نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ جا سکتا تھا

09 جون 2018 (13:58)

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر جہاںمردان، پشاور،کراچی اور لاہور میں رہنما ناراض ہے اور پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں کا رخ کر رہے ہیں وہیں عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی میں بھی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائلہ ملک اور دیگر نے عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر چیئرمین پی ٹی آئی کے آبائی انتخابی حلقے میانوالی میں بغاوت ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کی سابقہ رہنما عائلہ ملک نے بھی انتخابی میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے،وہ قومی اسمبلی کی نشست پر عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گی۔

مزیدخبریں