قطری بھائیوں کیلئے جج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں،سعودی سفارتخانہ

قطری بھائیوں کیلئے جج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں،سعودی سفارتخانہ
قطری بھائیوں کیلئے جج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں،سعودی سفارتخانہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ قطری بھائیوں کیلئے جج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں اور سعودی عرب قطری حاجیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سعودی سفارتخانے نے کہاکہ اسلام آباد میں7جون کوقطری سفارتخانے سے جار ی بیان محض ایک ناکام کوشش ہے۔ سعودی سفارتخانے نےواضح کیا کہ قطری شہریوں کے حج و عمرے کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے سے جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ سعودی عرب نے جس دن قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی دن یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ وہ قطری بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرےگا اور عمرہ اور جج کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں نے جو نظام وضع کیا ہے اس کے مطابق انہیں تمام ترسہولیات مہیا کرے گا۔ لہٰذا قطری حکام کے منفی رویئے اور اپنے ہی شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کے خود ساختہ بحران پر توجہ حاصل ہو۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد