بنوں، پختون خواہ میپ اور اے این پی کے 4 رہنما گرفتار ، اشتعال انگیز تقاریر ، ملک اور فوج کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا الزام

بنوں، پختون خواہ میپ اور اے این پی کے 4 رہنما گرفتار ، اشتعال انگیز تقاریر ، ...
بنوں، پختون خواہ میپ اور اے این پی کے 4 رہنما گرفتار ، اشتعال انگیز تقاریر ، ملک اور فوج کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا الزام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں(ویب ڈیسک ) بنوں میں پختون خواہ میپ اور اے این پی کے 4 راہنماﺅں کو گرفتار کرلیا گزشتہ روز بنوں پولیس نے وانا واقعہ کے خلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ایس ایچ او سٹی بن یامین خان نے بتایا کہ مظاہرے میں راہنماﺅں کی طرف سے اشتعال انگیز تقاریر کی گئی ملک اور پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا جبکہ روڈ بھی بلاک کیا گیااور مظاہرے میں اسلحہ کی نمائش کی گئی جس پر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری ملک شوکت اللہ خان ، شعیب خان سدوزئی ایڈوکیٹ ، سفیر اللہ خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ندیم عسکری کو گرفتار کرلیا جنہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان گرفتاریوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں