امیر حیدر سنگھا خوشاب کے ضلعی چیئرمین منتخب، سمیرا بھاگروپ کو شکست، دونوں دھڑے لیگی، تحریک انصاف کا جزوی بائیکاٹ

امیر حیدر سنگھا خوشاب کے ضلعی چیئرمین منتخب، سمیرا بھاگروپ کو شکست، دونوں ...
امیر حیدر سنگھا خوشاب کے ضلعی چیئرمین منتخب، سمیرا بھاگروپ کو شکست، دونوں دھڑے لیگی، تحریک انصاف کا جزوی بائیکاٹ

خوشاب (ویب ڈیسک) ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات میں پارلیمنٹیرین گروپ نے میدان مارلیا جبکہ سمیرا بھا گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں گروپوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے جبکہ تحریک انصاف نے اس الیکشن کا جزوی بائیکاٹ کیا۔

اس کے سات ممبران نے سمیر املک کے حق میں ووٹ ڈالے، پی ٹی آئی کے ایک رکن قاضی عزیز الرحمن کو چیئرمین بلدیہ جوہر آباد نے گیٹ پر روک لیا، اس وقت پولنگ میں پانچ منٹ باقی تھے، اس پر پارلیمنٹیرین گروپ کے سابق یونین ناظم شفقت سرداری اور ان کے درمیان توں توں میں میں ہوگئی اس دوران پانچ منٹ گزرگئے اور یہ ووٹ نہ ڈال سکے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضا خان بلوچ نے ووٹ کا حق استعمال کیا لیکن خود کو ووٹ ڈالنے کی بجائے سردار ریحان عباس خان بلوچ کو ووٹ ڈالا۔ پارلیمنٹیرین گروپ کی جانب سے ملک امیر حیدر سنگھا چیئرمین اور ملک وارث بگھو وائس چیئرمین جبکہ سمیرا بھاگروپ کی جانب سے ریحان خان بلوچ چیئرمین اور ملک مسعود نذیر راجڑ وائس چیئرمین مدمقابل تھے۔

ضلع کونسل خوشاب کے انتخابات میں پارلیمنٹیرین گروپ کے چیئرمین ملک امیر حیدر سنگھا اور ملک وارث بگھور نے 34 ووٹ جبکہ مدمقابل ریحان خان بلوچ اور ملک مسعود نذیر راجڑ نے 20ووٹ حاصل کئے۔ ضلع کونسل خوشاب کے 65ووٹوں میں سے55 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک ووٹ متنازعہ قرار دیا گیا۔ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے پولنگ صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتخابات کئے گئے تھے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /سرگودھا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...