شہباز شریف 3 حلقوں سے میدان میں اتریں گے جبکہ مریم نواز کو لاہور کے علاوہ کہاں سے الیکشن لڑایا جائے گا؟ ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف 3 حلقوں سے میدان میں اتریں گے جبکہ مریم نواز کو لاہور کے علاوہ کہاں ...
شہباز شریف 3 حلقوں سے میدان میں اتریں گے جبکہ مریم نواز کو لاہور کے علاوہ کہاں سے الیکشن لڑایا جائے گا؟ ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی وجہ سے عام الیکشن کیلئے ن لیگ نے متبادل امیدواروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز کو تین تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مرحلوں میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کرے گی ، پہلے مرحلے میں اتوار کو امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے ساتھ کورنگ امیدواروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار ہوں گے، ن لیگی رہنماو¿ں کیخلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے۔علاوہ ازیں مریم نواز اور شہباز شریف کے تین تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی بھی تجویز دی گی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور