”نواز شریف کی جائیداد بھی واپس آئے گی اور بچوں کی برطانوی شہریت بھی منسوخ ہو جائے گی“ کس برطانوی قانون کے تحت یہ سب کچھ ہو گا؟ ماہر قانون کے انکشاف پر مبشر لقمان بے اختیار کہہ اٹھے ”اللہ آپ کی عزت میں اضافہ کرے اور درجات بلند فرمائے“

”نواز شریف کی جائیداد بھی واپس آئے گی اور بچوں کی برطانوی شہریت بھی منسوخ ہو ...
”نواز شریف کی جائیداد بھی واپس آئے گی اور بچوں کی برطانوی شہریت بھی منسوخ ہو جائے گی“ کس برطانوی قانون کے تحت یہ سب کچھ ہو گا؟ ماہر قانون کے انکشاف پر مبشر لقمان بے اختیار کہہ اٹھے ”اللہ آپ کی عزت میں اضافہ کرے اور درجات بلند فرمائے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرسٹر شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ 2017ءمیں برطانیہ میں ایک قانون آ گیا ہے جس کے تحت اگر پاکستان میں نواز شریف اور ان کے بچوں پر جرم ثابت ہو گیا تو لندن کی جائیداد بھی واپس آئے گی اور ان کی برطانوی شہریت بھی منسوخ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسجد حرم الحرام میں خودکشی کرنے والے پاکستانی شخص کی چھلانگ لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی، دیکھنے والوں کی خوف سے جان ہی نکل گئی، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ 2017ءمیں برطانیہ میں ایک قانون آ گیا ہے جس کے تحت نواز شریف کی لندن میں پڑی پراپرٹی واپس آ جائے گی اور اگر ان کے بچوں نے برطانیہ کی شہریت اس جائیداد کے بل بوتے پر حاصل کی ہے جو کہ میرے خیال میں لی ہے تو ان کی شہریت بھی منسوخ ہو جائے گی۔
نواز شریف بار بار کہتے ہیں کہ ان پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا لیکن اگر پاکستان میں ان کے خلاف جرم ثابت ہو گیا اور اس کے بعد پاکستانی حکومت اور نیب نے اس کی پیروی کی تو نواز شریف کے بچوں حسن اور حسین نواز کی برطانوی شہریت بھی ختم ہو سکتی ہے۔
بیرسٹر شہزاد اکبر کی یہ بات سن کر پروگرام میں شریک معروف صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے کہا کہ شہزاد صاحب آپ نے جمعة الوداع کے دن اتنی اچھی خبر سنائی ہے، اللہ آپ کی عزت، درجات اور رتبے میں اضافہ کرے۔ یہ سن کر اینکرپرسن محمد مالک بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔