چودھری نثار کو ٹکٹ دینے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف

چودھری نثار کو ٹکٹ دینے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف
چودھری نثار کو ٹکٹ دینے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں جبکہ انہیں ٹکٹ دینے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چودھری نثار کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے چودھری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا جبکہ اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلاف موجود ہے۔