عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے

عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے
عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے ،ان کی اہلیہ بشیر بی بی بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے اہم مرحلے سے فارغ ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے اس دورہ پر ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی ان کے ہمراہ ہوں گی،عمران خان سعودی عرب میں تین روز قیام کریں گے۔