اصغرخان کیس میں پیشرفت،ایف آئی اے نے 6 افراد کو آج ہی کراچی آفس طلب کر لیا

اصغرخان کیس میں پیشرفت،ایف آئی اے نے 6 افراد کو آج ہی کراچی آفس طلب کر لیا
اصغرخان کیس میں پیشرفت،ایف آئی اے نے 6 افراد کو آج ہی کراچی آفس طلب کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اصغرخان کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 6 افرادکوکراچی آفس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اصغرخان کیس میں یونس حبیب،یوسف میمن،آفاق احمد،جام معشوق، جام حیدر، امتیازشیخ کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونےکاحکم دے دیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تمام افرادکواصغرخان کیس سے متعلق ریکارڈاوردستاویزات ساتھ لانے کاحکم دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکا کہناتھا ہے کہ ایف آئی اے نے شہبازشریف کورقم ادائیگی سے متعلق یونس حبیب کے بیان کی تحقیقات کافیصلہ کیا ہے ،یونس حبیب نے2012میں انٹرویومیں کہاکہ شہبازشریف کو 25لاکھ روپے میں اداکئے، اس کے علاوہ یوسف میمن کے جاویدہاشمی کورقم ادائیگی سے متعلق بیان کی بھی تحقیقات کی جائینگی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...