”پی ٹی آئی نے اس دفعہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو۔۔۔“ پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد سہیل وڑائچ نے وہ بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”پی ٹی آئی نے اس دفعہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو۔۔۔“ پی ٹی آئی کی جانب سے ...
”پی ٹی آئی نے اس دفعہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو۔۔۔“ پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد سہیل وڑائچ نے وہ بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کیلئے تگڑے امیدواروں کا اعلان کیا ہے اور وہ سارے کے سارے ہی جیتنے والے ہیں یا پھر ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلے جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسجد حرم الحرام میں خودکشی کرنے والے پاکستانی شخص کی چھلانگ لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی، دیکھنے والوں کی خوف سے جان ہی نکل گئی، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے اعلان کردہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دیکھا جائے تو لاہور میں ایسا کوئی بھی امیدوار نہیں ہے جو اپنا ووٹ بینک رکھتا ہو اس لئے وہ سارے کے سارے پاکستان تحریک انصاف پر انحصار کریں گے لیکن اگر مجموعی طور پر دیکھیں تو تمام امیدوار تگڑے ہیں اور جیتنے والے ہیں یا پھر ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلے الیکشن جیتتے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اس مرتبہ ٹکٹیں دینے میں کوئی رسک نہیں لیا اور شائد دو چار نام ہی ایسے سامنے آئے ہیں کو پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور نئے چہرے ہیں باقی سارے تقریباً بالخصوص لاہور سے باہر کے جتنے بھی امیدوار ہیں وہ سارے کے سارے جیتنے والی کلاس کے ہیں اور دوسری طرف بھی ایسے ہی امیدوار ہوں گے اور پھر ان میں مقابلہ ہو گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور