لاہورمیں مسلم لیگ ن کے بڑے رہنما تحریک انصاف سے خوفزدہ ،یہ کون ہیں اور کس سے خطرہ ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے بڑے رہنما تحریک انصاف سے خوفزدہ ،یہ کون ہیں اور کس سے ...
لاہورمیں مسلم لیگ ن کے بڑے رہنما تحریک انصاف سے خوفزدہ ،یہ کون ہیں اور کس سے خطرہ ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی طور پر مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھا جاتا ہے اور ماضی میں ن لیگ اپنے حریفوں کو لاہورسے واضح اکثریت کے ساتھ شکست دیتی رہی ہے لیکن اب دو بڑے لیگی رہنما آئندہ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا سامنا کرنے سے گھبرانے لگے ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق عمران خان کے مقابلے سے کترانے لگے، پارٹی ذرائع کے مطابق، خواجہ سعد نے ایاز صادق کا متبادل نام پیش کر دیا۔ادھر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے مقابلے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ دوسری جانب این اے 124 میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے دبدبہ کے باعث تحریک انصاف کا کوئی امیدوار میدان میں آنے کو تیار نہیں، ولید اقبال صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور