کاغذات نامزدگی حاصل کرنیوالی یہ خاتون دراصل کون ہے اور کس کے مقابلے میں الیکشن لڑنے جارہی ہیں؟ سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

کاغذات نامزدگی حاصل کرنیوالی یہ خاتون دراصل کون ہے اور کس کے مقابلے میں ...
 کاغذات نامزدگی حاصل کرنیوالی یہ خاتون دراصل کون ہے اور کس کے مقابلے میں الیکشن لڑنے جارہی ہیں؟ سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی

  

سرگودھا (سجاد اکرم سے ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سے انتخاب لڑنے کے لئے خواجہ سراءنینا لعل نے ساتھیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کی عدالت سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

خواجہ سراءنینا لعل نے 2013 میں پی پی 33 موجودہ پی پی 73 سے انتخاب لڑا تھا، اب کی بار نینا لعل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کی عدالت سے ساتھی خواجہ سراﺅں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، نینا لعل مسلم لیگ (ن) کے حامد حمید، پی ٹی آئی کی ڈاکٹرنادیہ عزیز، ایم ایم اے کے ڈاکٹر ارشد شاہد و دیگر امیدواروں کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔

ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے نینا لعل کا کہنا ہے کہ عوام نے خواتین اور مردوں کو آزما لیا ہے اب سرگودھا کے عوام مجھے موقع دیں تو شہر اور ملک کی تقدیر بدل کے رکھ دونگی۔ عوام کی طاقت اور ووٹ سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دونگی اس لیے اپنے مد مقابل امیدواروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے حق میں دستبردارہو جائیں تو وہ شرمندگی سے بچ جائیں گے، عوامی خدمت، بےروزگاری اور صحت، تعلیم جیسی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔پانچ سال تک سابق ارکان اسمبلی نے شہریوں کے ساتھ جو ناٹک کھیلا ہے، عوام اسے بھانپ چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے سابق ارکان اسمبلی سے انتقام لیں گے۔

نینا لعل نے کہا کہ پنجاب بھر سے خواجہ سراءنا صرف ان کی انتخابی مہم چلانے کےلئے عید کے بعد سرگودھا پہنچیں گے بلکہ اپنے خرچ پر اس کی تشہیری مہم بھی چلائیں گے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /سرگودھا