”سنجے دت نے نشے کی حالت میں میرے ساتھ یہ شرمناک کام کیا “سنجے دت کی بہن نے انتہائی سنگین الزام لگا دیا

”سنجے دت نے نشے کی حالت میں میرے ساتھ یہ شرمناک کام کیا “سنجے دت کی بہن نے ...
”سنجے دت نے نشے کی حالت میں میرے ساتھ یہ شرمناک کام کیا “سنجے دت کی بہن نے انتہائی سنگین الزام لگا دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا اس وقت فلمی شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اس حوالے سے سنجو بابا بھی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، فلم میں سنجے دت زندگی کے ان سالوں پر سے بھی پردہ اٹھایا گیاہے جب وہ منشیات کی لت میں بری طرح پڑ چکے تھے اور اس نے ان کی زندگی بہت برے طریقے سے متاثر کی تاہم اب ان کی بہن کا ماضی کا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسی لت کی وجہ سے پیش آنے والے واقعہ کا تذکرہ کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ سنجے دت جب نشے میں ہوتے تھے وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے تھے یہاں تک کہ ایک بار نشے کی حالت میں انہوں نے مجھ پر بھی تشدد کیا تھا۔ نمرتا دت کا کہناتھا کہ، ہر روز میں اپنے بھائی سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں تھا، وہ بہت زیادہ چلانے لگ جاتا تھااور جھگڑا کرنے لگتاتھا،ہماری ماں اداکارہ نرگس کی موت کے بعد ایک رات میرا بھائی شراب کے نشے میں د±ھت گھر آیااسے اس حالت میں دیکھ کر میں اس پر چلائی اور وہ بھی مجھ پر چلایا، جس پر میں نے اسے دھکا دیا جواب میں سنجے دت نے بھی مجھے اتنی زور سے دھکا دیا کہ میرا انگوٹھا فریکچر ہوگیا، وہ بہت مشکل دن تھے۔

اداکار سنجے دت نے بھی اپنی پچھلی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب میری ماں کو کینسر ہوا میں نشے کی لت میں مبتلا ہوچکا تھا۔ سنجے دت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بار میں ایک کلوگرام ہیروئن اپنے جوتے میں چھپا کر اپنی بہنوں کے ساتھ سفر کررہا تھا اس وقت ایئرپورٹ پرسیکیورٹی اتنی سخت نہیں ہوتی تھی لہٰذا ہم نکل گئے لیکن آج جب میں اس واقعے کے بارے میں سوچتاہوں تو کانپ جاتا ہوں ، میں پکڑا جاتا توٹھیک تھا لیکن میری بہنوں کا کیا ہوتاآپ کو اپنی فیملی سے زیادہ اور کسی کی فکر نہیں کرنی چاہیئے۔

مزید : تفریح