فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت یا اسرائیلی بائیکاٹ کی مہمات میں شامل افرادکو جرمانے کا بل پارلیمنٹ میں منظور

فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت یا اسرائیلی بائیکاٹ کی مہمات میں شامل ...
فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت یا اسرائیلی بائیکاٹ کی مہمات میں شامل افرادکو جرمانے کا بل پارلیمنٹ میں منظور

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی کنیسٹ(پارلیمنٹ)نے نیا مسودہ قانون منظور کر لیا جس میں ان افراد اور اداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے جو اسرائیل کے اندر یا باہر رہتے ہوئے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت یا اسرائیلی بائیکاٹ کی مہمات میں پیش پیش رہتے ہیں۔ 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے تحت آئینی کمیٹی نے بل پرپہلی رائے شماری کی اور اس رائے شماری میں اسے منظور کرلیا گیااس متنازع مسودہ قانون کے تحت اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے والے افراد کو کم سے کم ایک لاکھ سے 5 لاکھ شیکل تک جرمانہ کیا جائے گا۔

جرمانے کا تناسب متعلقہ شخص ، ادارے یا تنظیم کی طرف سے بائیکاٹ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے مطابق ہوگا۔اسرائیل حکومت کے مشیر قانون ایرز کامینٹیز اور کئی ارکان کنیسٹ جن میں وزیر قانون، وزیر برائے سماجی بہبود، وزیر برائے القدس امور اور دیگر شامل ہیں نے بھرپور حمایت کی تاہم کچھ وزرا نے اس قانون کے مسودے سے اتفاق نہیں کیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...