کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک

کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک
کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک

یوانڈے(صباح نیوز)کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووں کے حملے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں13 افراد ہلاک ہو گئے ، یہ حملہ ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ہلاک شدگان میں 6 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ نا ئیجریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ 2009 سے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...