’ہم نے 4 لوگوں کو سزا دے دی ہے جو ایران سے۔۔۔‘ ایران سے کیا کرنے آئے تھے؟ سعودی عرب کا ایسا اعلان کہ بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

’ہم نے 4 لوگوں کو سزا دے دی ہے جو ایران سے۔۔۔‘ ایران سے کیا کرنے آئے تھے؟ ...
’ہم نے 4 لوگوں کو سزا دے دی ہے جو ایران سے۔۔۔‘ ایران سے کیا کرنے آئے تھے؟ سعودی عرب کا ایسا اعلان کہ بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں چار دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے جن پر ایک ایسے ملک سے دہشت گردی کی تربیت پاکر سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ثابت ہوگیا کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سعودی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں دہشت گردوں نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کورز کے کیمپوں میں تربیت پائی اور سعودی عرب میں آ کر ایران کے لیے ایک ٹیرر سیل قائم کیا جس میں اعلیٰ سعودی شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دسمبر 2016ءمیں بھی 15لوگوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کاالزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ سعودی عرب کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مجرموں کو سزائے موت دینے کی شرح سب سے زیادہ ہے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اختیارات سنبھالنے کے بعد اس میں مزید تیزی آئی ہے۔ ہیومن رائٹس گروپ ری پریو(Reprieve)کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد کے ولی عہد بننے کے بعد 8ماہ میں 133مجرموں کو سزائے موت دی گئی جبکہ اس سے پہلے 8ماہ میں 67مجرموں کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...