تحریک انصاف نے فردوس عاشق سمیت چار امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے ، علی محمد خان بدستور نظر انداز

تحریک انصاف نے فردوس عاشق سمیت چار امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے ، علی ...
تحریک انصاف نے فردوس عاشق سمیت چار امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیئے ، علی محمد خان بدستور نظر انداز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے مزیدچار امیدواروں کوپارٹی ٹکٹس جاری کردیئے ۔ پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان ، شہریار آفریدی ، شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد کو ٹکٹ جاری کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی جبکہ علی محمد خان کو بدستور نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے مزید امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ جن امیداواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں فردوس عاشق اعوان این اے 72سیالکوٹ سے میدا ن میں اتریں گی ۔شہریا ر آفریدی کوہاٹ ، شوکت یوسفز ئی شانگلہ جبکہ حمیدہ شاہد دیر سے انتخابات میں حصہ لیں گی ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ٹکٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ پارٹی کے سابق ایم این اے علی محمد خان ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...