حاملہ خاتون نے اپنے ساتھی کو ایک اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ۔۔۔

حاملہ خاتون نے اپنے ساتھی کو ایک اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، لیکن ...
حاملہ خاتون نے اپنے ساتھی کو ایک اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک حاملہ خاتون نے اپنے شوہر کو کسی غیر عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر اس کے بعد جو کچھ ہوا، کوئی بھی مرد دیکھ کر خوفزدہ رہ جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایمیلڈا نامی اس خاتون کو شبہ تھا کہ جب سے وہ حاملہ ہوئی ہے اس کے شوہر کا اس کے ساتھ رویہ تبدیل ہو گیا ہے۔ اس پر ایمیلڈا نے بے وفا مردوخواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کی ویڈیوز بنانے والے یوٹیوب چینل ’ٹو کیچ اے چیٹر‘ کی ٹیم سے رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ٹیم نے جب ایمیلڈا کے شوہر کا پیچھا کیا تو انکشاف ہوا کہ واقعی اس کے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس کی ویڈیوز بنائیں اور ایمیلڈا کو دے دیں۔
ایمیلڈا نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنا چاہتی ہے جس پر وہ اسے اگلے ہوٹل میں لے گئے جہاں ایمیلڈا کا شوہر اپنی محبوبہ کے ساتھ موجود تھا، تاہم ابھی ایمیلڈا اور ٹیم کا ایک رکن ہوٹل کے دروازے پر ہی پہنچے تھے کہ اندر سے ایمیلڈا کا شوہر اس عورت کے ساتھ باہر نکل آیا، اس نے اس عورت کا ہاتھ تھام رکھا تھا اور باہر نکل کر اپنا اپنا راستہ لینے سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا۔ یہ سب کچھ ایمیلڈا کچھ فاصلے پر کھڑی دیکھ رہی تھی۔ یہ دیکھتے ہی وہ اپنے شوہر پر پل پڑی، جس پر وہ بوکھلا گیا اور وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو ’ٹوکیچ اے چیٹر‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے چند گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ رہے ہیں اور حاملہ بیوی کو دھوکہ دینے پر اکثر صارفین اس بے وفا شوہر کو سخت کڑوی کسیلی سنا رہے ہیں۔