تالاب میں تیرتا مگرمچھ پولیس والوں نے پکڑلیا، پھر اس کا منہ کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر سب کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ۔۔۔
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ڈیوی میں واقع سلور لیکس روٹری نیچر پارک میں ایک خاتون اپنے کتوں کو ٹہلانے لائی اور جھیل کے قریب سے گزرتے ہوئے کسی پراسرار چیز نے اسے جھیل کے اندر کھینچ لیا۔ وہاں موجود لوگوں نے خاتون کے کتوں کے بھونکنے اور پانی کا شور سن کر اس طرف دیکھا تو خاتون غائب تھی جس پر انہوں نے پولیس کو کال کر دی، جب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو ایسا انکشاف ہوا کہ سن کر ہی آدمی خوفزدہ ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس جھیل میں ایک مگرمچھ تھا جس نے خاتون کو دبوچ کر جھیل میں کھینچ لیا تھا۔ پولیس نے جب ہیلی کاپٹر کے ذریعے جھیل کا مشاہدہ کیا تو انہیں اس میں تیرتا ہوا مگرمچھ نظر آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے مل کر مگرمچھ کو پکڑا اور جھیل سے باہر لا کر اس کا منہ کھول کر دیکھا تو اندر اس خاتون کا پورا بازو موجود تھا۔ اب پولیس کے غوطہ خور 47سالہ شیزوکا میتسوکی نامی اس بدقسمت خاتون کا باقی جسم جھیل سے تلاش کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق شیزوکا اپنے جن کتوں کو ٹہلانے لائی تھی ان کی وفا داری کا یہ عالم ہے کہ جب ان کی مالک کو مگرمچھ نے جھیل کے اندر کھینچ لیا تو وہ کنارے پر جھیل کی طرف منہ کرکے بھونکنے لگے اور اب بھی کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود وہاں سے ہٹنے کو تیار نہیں اور جھیل کی طرف دیکھ کر مسلسل بھونک رہے ہیں۔ایک عینی شاہد خاتون نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میں نے خاتون کو اپنے کتوں کے ساتھ آتے دیکھا تھا، تاہم جب کتوں کے بھونکنے اور پانی کا شور آنے پر میں نے دوبارہ اس طرف دیکھا تو وہاں خاتون موجود نہیں تھی۔ اس پر میں خوفزدہ ہو گئی اور پولیس کو کال کر دی۔“