چین نے امریکی فوج کا اہم ترین راز چرالیا، پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

چین نے امریکی فوج کا اہم ترین راز چرالیا، پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی ...
چین نے امریکی فوج کا اہم ترین راز چرالیا، پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بحر جنوبی چین کے تنازعے سمیت کئی ایسے معاملات ہیں جن پر ماہرین امریکہ اور چین کے فوجی تصادم کی پیش گوئی کرتے رہتے ہیں۔یہ تصادم تو اب تک نہیں ہو سکا لیکن اب چینی ہیکرز نے امریکی فوج پر ایک بڑا حملہ کر دیا ہے اور اس کی ایسی معلومات چرا لی ہیں کہ پورے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی فوج سپرسانک اینٹی شِپ میزائل بنانے کے ایک خفیہ منصوبے پر کام کر رہی تھی لیکن چینی ہیکرز نے حملہ کرکے اس منصوبے کی تمام تر تفصیلات چوری کر لی ہیں۔ امریکی فوج یہ منصوبہ ایک کنٹریکٹر کے ذریعے چلا رہی تھی۔ اس کنٹریکٹر نے اپنے سکیورٹی سسٹم کے ٹوٹنے اور تفصیلات چوری ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

کنٹریکٹر نے بتایا ہے کہ ”اس منصوبے کو ’سی ڈریگن (Sea Dragon)پروگرام کا نام دیا گیا تھا۔ اس کا ڈیٹا 614گیگابائٹ پر مشتمل تھا جو چینی ہیکرز نے چوری کر لیا ہے۔ “ اس واقعے کے بعد امریکی نیوی کے ترجمان نے اپنی کنٹریکٹر کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے سائبر حملے کی صورت میں فوری طور پر حکومت کو اس سے آگاہ کریں۔واضح رہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات حالیہ چند مہینوں میں بہت زیادہ کشیدہ ہو چکے ہیں۔ اس کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب صدر ٹرمپ نے بحرجنوبی چین کے تنازع پر چین کو دھمکیاں دیں اور اپنے جنگی بحری بیڑوں کو اس متنازعہ سمندری حدود میں گشت کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی