کرن جوہر کی ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش 

کرن جوہر کی ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش 
کرن جوہر کی ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے این این )بالی ووڈ کے کامیاب ترین ہدایت کار کرن جوہر نے کنگ خان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتا جبکہ اس سے قبل ہم دونوں مشترکہ طور پر 2 فلمیں ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ اور’’ ڈیئر زندگی‘‘ پروڈیوز کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود میں اس طویل انتظار کا حامی نہیں۔کرن جوہر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے میں اور شاہ رخ جب بھی مل کر کچھ نیا کرتے ہیں وہ غیر معمولی اور حیرت انگیز ہو جاتا ہے جبکہ شاہ رخ انڈسٹری کے وہ واحد شخص ہیں جن کے ساتھ میرا سب سے زیادہ تجربہ رہا ہے اس لئے وہ ایک بار پھر مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے ماضی میں بالی ووڈ کوکچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم اورکبھی الوداع نہ کہنا جیسی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جب کہ انہوں نے آخری بار2010 میں فلم مائی نیم ازخان میں ایک ساتھ کام کیاتھا۔

مزید : تفریح