’میں اس وقت ہسپتال میں نرس تھی، ایک بزرگ خاتون وہاں پر مریض تھی، ایک رات اس کے کمرے کا دروازہ بہت زور سے بند ہوا، بھاگ کر دیکھا تو وہاں۔۔۔‘ خاتون نے ایسا واقعہ سنادیا کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

’میں اس وقت ہسپتال میں نرس تھی، ایک بزرگ خاتون وہاں پر مریض تھی، ایک رات اس ...
’میں اس وقت ہسپتال میں نرس تھی، ایک بزرگ خاتون وہاں پر مریض تھی، ایک رات اس کے کمرے کا دروازہ بہت زور سے بند ہوا، بھاگ کر دیکھا تو وہاں۔۔۔‘ خاتون نے ایسا واقعہ سنادیا کہ آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کی ویب سائٹ Mumsnetپرایک تھریڈ میں خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے پراسرار واقعات دوسروں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔ اس تھریڈ میں ایک خاتون نے ایسا واقعہ سنایا کہ ہر پڑھنے والے کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق خاتون نے لکھا کہ ”یہ 1988ءکی بات ہے۔ میں ایک ہسپتال میں نرس تھی۔ ان دنوں وہاں ایک عمر رسیدہ خاتون زیرعلاج تھی جس کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ اس کی زیادہ عمر کے باعث اسے نرسوں کے کمرے کے بالکل ساتھ والا کمرہ دیا گیا تھا تاکہ نرسیں رات کے وقت اس کی آواز سن سکیں اور جا کر اس کی مدد کر سکیں۔“
خاتون نے آگے بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ”ایک رات ہم نرسیں اپنے کمرے میں بیٹھی باتیں کر رہی تھیں کہ اچانک اس خاتون کے کمرے کا دروازہ زور سے بند ہوا۔ ہم بھاگ کھڑی ہوئیں اور اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو ایسا منظرسامنے تھا کہ میں آج تک اسے نہیں بھلا سکی۔ وہ خاتون موت سے ہمکنار ہو چکی تھی اور وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ کمرے کی کھڑکیاں بھی بالکل بند تھیں اور پنکھا بھی، لہٰذا ہوا سے دروازے کے زور سے بند ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں آج تک یہ سوچ کر خوفزدہ ہو جاتی ہوں کہ وہ کیا چیز تھی جس نے دروازے کو زور سے بند کیا۔“