باہر سے سادہ سے نظر آنے والے ان کنٹینروں میں دراصل کیا ہے؟ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے، دیکھ کر آپ کا دل کرے گا کہ فوراً اس جگہ پہنچ جائیں

باہر سے سادہ سے نظر آنے والے ان کنٹینروں میں دراصل کیا ہے؟ آپ کبھی سوچ بھی ...

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں اناج ذخیرہ کرنے کے لیے ایک مخصوص شکل کے کنٹینر استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایسے ہی کنٹینر نیوزی لینڈ میں بھی ایک جگہ بڑی تعداد میں موجود ہیں جو باہر سے تو عام کنٹینروں کی طرح نظر آتے ہیں لیکن ان کے اندر اناج کی بجائے ایسی چیز ہے کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے 45منٹ کی مسافت پر موجود یہ کنٹینر اناج ذخیرہ کرنے کے لیے نہیں رکھے گئے بلکہ ان کے اندر عالیشان رہائش گاہیں بنی ہوئی ہیں۔ ان کے اندر ایسے بیڈرومز، کچن، باتھ رومزوغیرہ بنائے گئے ہیں جیسے جدید لگژری گھروں میں ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کنٹینروں کی اونچائی 8.7میٹر ہے اور ان کے اندر بنائی گئے گئے گھر ڈبل سٹوری ہیں، کنٹینر کے اندر ہی گولائی میں سیڑھیاں اوپر کی منزل پر جاتی ہیں۔ان کے بیڈروم اسی بالائی منزل پر ہیں جن میں ایک ’کوئین بیڈ‘ موجود ہے۔ ان میں کھڑکیاں بھی بنائی گئی ہیں جن سے باہر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔یہ کنٹینر ایک فارم ہاﺅس کی ملکیت ہیں اور ان میں سے بعض میں مالکان خود رہائش پذیر ہیں جبکہ بعض کو ہوٹل بنایا گیا ہے جہاں لوگوں کو کرائے پر رہائش دی جاتی ہے، چنانچہ آپ بھی اگر نیوزی لینڈ کی سیاحت کے لیے جائیں تو ان کنٹینرز میں رہائش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...