مشرقی افغانستان میں داعش جنگجوؤں کے خلاف سخت آپریشن کریں گے: جنرل نکلسن 

مشرقی افغانستان میں داعش جنگجوؤں کے خلاف سخت آپریشن کریں گے: جنرل نکلسن 
مشرقی افغانستان میں داعش جنگجوؤں کے خلاف سخت آپریشن کریں گے: جنرل نکلسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(آن لائن) افغانستان میں غیر ملکی اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں جہادی کارروائیوں میں مصروف داعش کو اگلے ایام کے دوران سخت عسکری آپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے موقع پر جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ کابل حکومت کی جانب سے طالبان کے خلاف جنگ بندی کے اعلان کے بعد داعش پر توجہ مرکوز کرنا آسان ہو گا۔ صوبے ننگرہار میں انتہا پسند جہادی گروپ داعش اپنے قدم جمانے کی کوشش میں ہے۔نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں امریکی جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے جنگ بندی کا یکطرفہ اعلان طالبان کے علاوہ کسی اور گروپ پر قابل عمل نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کی افغان پالیسی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اورطالبان کابل حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔