لڑکا لڑکی قبرستان میں قبر پر ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت بہت قریب آگئی

لڑکا لڑکی قبرستان میں قبر پر ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے کہ جان کر آپ ...
لڑکا لڑکی قبرستان میں قبر پر ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت بہت قریب آگئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بدطینت مردوخواتین کے اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کرنے کے واقعات تو رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک خاتون ایسی جگہ پر اپنے شوہر سے بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر کی 34سالہ ہیلے بروز نامی شادی شدہ خاتون کے 30سالہ ڈینی سنیل نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ گزشتہ دنوں انہیں جب کوئی اور جگہ نہ ملی تو وہ ایک قبرستان میں چلے گئے اور وہاں ایک قبر کے اوپر ہی منہ کالا کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق وہاں 20سالہ نوجوان سکاٹ ایلووڈ نے انہیں دن دیہاڑے قبر کے اوپر جنسی تعلق استوار کرتے دیکھ لیا اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیو بنا لی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ہیلے کی 61سالہ ماں جیکولین بروز نے اس واقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میری بیٹی شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہے، اس کے باوجود اس نے یہ کچھ کیا، جس پر مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے۔یہ سب میری بیٹی کی غلطی ہے۔اس کا شوہر ڈیو اس کے ڈینی کے ساتھ تعلق سے آگاہ ہے، بہتر ہو گا کہ اب وہ اسے چھوڑ دے۔“دوسری طرف ڈیلی سٹارآن لائن کے رابطہ کرنے پر ہیلے نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ اس واقعے پرمانچسٹر پولیس کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ”ہمیں صبح 8بجے کے قریب سکاٹ ایلووڈ نامی نوجوان نے اس واقعے کی اطلاع دی۔ اس کے متعلق ہماری تفتیش جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...