آدمی نے جان بوجھ کر خود کو ایڈز کا مریض بنا لیا تاکہ وہ۔۔۔ وجہ اتنی عجیب کہ کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتا

آدمی نے جان بوجھ کر خود کو ایڈز کا مریض بنا لیا تاکہ وہ۔۔۔ وجہ اتنی عجیب کہ ...

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈز کا مرض ایسا خوفناک ہے کہ ہر کوئی اس سے پناہ مانگتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک نوجوان نے خود ہی جان بوجھ کر اپنے آپ کو ایڈز کا مریض بنا لیا اور اس خوفناک حرکت کی وجہ ایسی تھی کہ کوئی انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکینسس کے شہر سکرینٹن کے رہائشی 20سالہ سٹیفن کوچ نامی اس نوجوان کو پولیس نے انٹرنیٹ سے بچوں کی جنسی فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ جب پولیس نے اس کے ضبط کیے گئے کمپیوٹر کی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ وہ جان بوجھ کر اپنے جسم میں ایچ آئی وی کا وائر س داخل کر چکا ہے تاکہ ایڈز کا مریض بن سکے۔

جب پولیس نے اس حوالے سے اس سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے جان بوجھ کر اپنے جسم میں یہ وائرس داخل کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”میں دوسرے لوگوں کو ایڈز میں مبتلا کرنا چاہتا تھا، چنانچہ میں نے خود کو اس کا مریض بنایا تاکہ میں جس کے ساتھ بھی جنسی تعلق استوار کروں وہ بھی ایڈز کا مریض بن جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ”خوش قسمتی سے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا اور وہ اپنی مذموم منصوبہ بندی پر عملدرآمد نہیں کر سکا۔“ عدالت میں اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 50سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...