ایک طرف مارے جانے کی افواہیں، لیکن دراصل سعودی ولی عہد اس وقت ابو ظہبی کے ولی عہد کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟ دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی

ایک طرف مارے جانے کی افواہیں، لیکن دراصل سعودی ولی عہد اس وقت ابو ظہبی کے ولی ...
ایک طرف مارے جانے کی افواہیں، لیکن دراصل سعودی ولی عہد اس وقت ابو ظہبی کے ولی عہد کے ساتھ کیا کررہے ہیں؟ دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف عالمی میڈیا پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مارے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن وہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر ایسا کام کر رہے ہیں کہ سن کر ہر کوئی حیران رہ جائے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کچھ عرصہ قبل ایک تاریخی قدم اٹھایا تھا اور ’سعودی اماراتی تعاون کونسل‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ گزشتہ دنوں اس کونسل کی پہلی میٹنگ ابوظہبی میں ہوئی، جس کی صدارت ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی شریک تھے۔ اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے مابین کئی مشترکہ منصوبوں کا اعلان کیا گیا جن میں فوڈ سکیورٹی، میڈیکل سٹاکس، تیل، گیس اور پیٹروکیمیکلز و دیگر شعبوں کے منصوبے شامل تھے۔ اس تاریخی دن کو منانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں نے ایک دن کے لیے اپنا نام ہی تبدیل کر لیا۔ یہ اجلاس بدھ کے روز ہوا، اور جب بدھ کی صبح امارات کے شہری اٹھے تو ان کی موبائل فون سکرینوں پر کمپنیوں کے نام کی بجائے KSA UAE TOGETHERکے الفاظ نمودار ہو رہے تھے۔ شہریوں نے بھی ٹیلی کام کمپنیوں کے اس اقدام کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس کی ستائش کی۔

مزید : عرب دنیا