شارجہ میں پھنسے اس پاکستانی خاندان کو آپ کی مدد کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ان کے ساتھ وہاں پر۔۔۔

شارجہ میں پھنسے اس پاکستانی خاندان کو آپ کی مدد کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ان کے ...
شارجہ میں پھنسے اس پاکستانی خاندان کو آپ کی مدد کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ان کے ساتھ وہاں پر۔۔۔

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک موجود لوگ ہماری نظروں میں تو بہترین زندگی گزار رہے ہوتے ہیں لیکن وہ وہاں کن مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، اس کا اندازہ اس پاکستانی خاندان کے حالات سے لگایا جا سکتا ہے جو اس وقت شارجہ میں پھنسا ہوا ہے اور مخیر حضرات کو مدد کے لیے پکار رہا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ 33سالہ عبدالغنی، اس کی اہلیہ اور 7سالہ بیٹا ہیں۔ عبدالغنی کراچی کا رہائشی ہے۔ وہ 2012ءمیں امارات گیا لیکن 2016ءمیں اس کی نوکری ختم ہو جانے کی وجہ سے اس پر قرض چڑھنا شروع ہو گیا۔ بینک ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے وہ کچھ قید بھی بھگت چکا ہے اور اب اعزازی نوکریاں کرکے اپنا قرض بھی چُکا چکا ہے۔

اب مشکل یہ ہے کہ ویزے کی مدت سے زائد قیام کرنے کی وجہ سے اس کو اور اس کے بیوی اور بچے کو مجموعی طور پر 90ہزار درہم (تقریباً 28لاکھ 26ہزار روپے)جرمانہ ہو چکا ہے اور جرمانے کی رقم ادا کیے بغیر ملک نہیں چھوڑ سکتے۔ عبدالغنی کا کہنا تھا کہ ”ہم پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں لیکن میں اتنی زیادہ رقم ادا نہیں کر سکتا۔ میری صحت بھی خراب ہے۔ مجھے شوگر ہے اور ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کے مسائل بھی لاحق ہیں۔ میری پریشانیاں ان امراض میں مزید اضافہ کررہی ہیں۔ مجھے کراچی میں میرے سابق باس نے نوکری کی پیشکش کی ہے لیکن میں جرمانہ ادا کیے بغیر جا نہیں سکتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا