عید کے موقع پر کن کن لوگوں پر فطرانہ لاگو ہوتا ہے؟ وہ بات جو ہر مسلمان کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

عید کے موقع پر کن کن لوگوں پر فطرانہ لاگو ہوتا ہے؟ وہ بات جو ہر مسلمان کو ضرور ...
عید کے موقع پر کن کن لوگوں پر فطرانہ لاگو ہوتا ہے؟ وہ بات جو ہر مسلمان کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطر کی نماز پڑھنے سے پہلے فطرانے کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فطرانہ ہر اس شخص مسلمان پر فرض ہے جس کے پاس ایک دن اور ایک رات کا کھانا اور اپنی بنیادی ضروریات سے زائد کچھ رقم موجود ہے۔اس پر اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے زیرکفالت افراد، بیوی بچوں، کا بھی فطرانہ ادا کرنا فرض ہے۔ فطرانہ ہر مسلمان نوجوان، بوڑھے، مرد اور عورت پر فرض ہے جو رمضان کے اختتام اور شوال کی ابتداءکو پالے۔جو شخص رمضان المبارک کا آخری سورج غروب ہونے کے بعد وفات پا جائے، اس کے لواحقین کو اس کا بھی فطرانہ ادا کرنا ہو گا اور اگر کوئی بچہ رمضان المبارک کا آخری سورج غروب ہونے سے پہلے پیدا ہوجائے تو اس کے والدین پر اس کا فطرانہ ادا کرنا بھی فرض ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...