چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، شاباش بھی دی ہے:وسیم اختر

چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، شاباش بھی دی ہے:وسیم اختر
چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، شاباش بھی دی ہے:وسیم اختر

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے کام سے خوش ہیں اور انہوں نے شاباش بھی دی ہے، واٹر کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ چیف جسٹس کو دی، نالوں کی صفائی کا مرحلہ 13،14جون سے شروع ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہناتھا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ چیف جسٹس کو دی، نالوں کی صفائی کا مرحلہ 13،14 جون سے شروع ہو جائے گا۔میئر کراچی نے دعوی کیا کہ چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، انہوں نے شاباش بھی دی، پوری امید ہے پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کی رپورٹس بھی چیف جسٹس کو پیش کیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...