جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا یا نہیں ؟ پتا چل گیا

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا یا نہیں ؟ پتا ...
جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا یا نہیں ؟ پتا چل گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جہانگیر ترین ، سردار ذو الفقار کھوسہ اور پرویزخٹک اپنی پسند کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ ان میں سب سے زیادہ مستفید سردار ذوالفقار کھوسہ ہوئے جن کے خاندان کو 7پارٹی ٹکٹس ملے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کے بااثر سیاسی گھرانوں کے چشم و چراغ من چاہے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کامیاب رہے ۔ جہانگیرترین نے سپریم کورٹ سے نااہلیت کی وجہ سے اپنے بیٹے علی ترین کیلئے قومی اسمبلی کاٹکٹ حاصل کرلیا جبکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ مستفید ڈیرہ غازیحان کے کھوسہ سردار ہوئے ۔ سردار ذولفقار کھوسہ نے اپنے لئے قومی اسمبلی اور بیٹے کیلئے صوبائی اسمبلی کاٹکٹ حاصل کیا جبکہ خاندان بھر کے لئے مجموعی طور پر 7پارٹی ٹکٹس حاصل کئے ۔

مزید : قومی