ریحام خان کی کتاب اور ہمارا معاشرہ ۔۔۔
عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر بات کی جائے تو دونوں کی شادی صرف دس ماہ چل سکی اور ممکن ہے دونوں کے درمیان ایک ماہ بعد ہی اختلافات شروع ہوگئے ہوں جس کی وجہ سے طلاق جیسا اقدام لیتے لیتے انہیں 9ماہ لگ گئے ہوں؟اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ماہ میں ریحام خان نے ایسا کیا دیکھا اور سنا ہوگا کہ جس پر انہوں نے پوری کتاب ہی لکھ دی ؟۔عمران خان کی ازدواجی زندگی کامیاب نہیں رہی، انہوں نے تین شادیاں کر رکھی ہیں،اب کچھ دن یہی ایشو میڈیا پر چلے گا اور جب کتاب شائع ہوگی تو اس کے بعد بھی کچھ دن تک یہی کتاب میڈیا کی زینت بنے گی اور پھر ریحام خان بھی سکون کر سکیں گی،ہو سکتا ہے کہ ریحام خان کا دل کیا تو وہ دوسری کتاب بھی لکھ دیں ورنہ کبھی کبھی میڈیا پر کوئی نہ کوئی بیان دے دیا کرینگی او ہو میرے ساتھ تو یہ بھی ہوا تھا وہ بھی ہوا تھا۔۔۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔