عمران خان نے ابھی تک ٹکٹ کیوں جاری نہیں کی ؟ آخر کار علی محمد خان خود میدان میں آ گئے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

عمران خان نے ابھی تک ٹکٹ کیوں جاری نہیں کی ؟ آخر کار علی محمد خان خود میدان ...
عمران خان نے ابھی تک ٹکٹ کیوں جاری نہیں کی ؟ آخر کار علی محمد خان خود میدان میں آ گئے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پارٹی کی جانب سے تاحال ٹکٹ جاری نہ ہونے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” ابھی میرے حلقے کا معاملہ پینڈنگ ہے ، سروے وغیرہ ہو رہاہے اور اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہواہے اور امید ہے کہ عمران خان میرٹ پر فیصلہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہناتھا کہ میں شہریار آفریدی اور شوکت یوسفزئی کو ٹکٹ جاری ہونے پر مبارک باد دینا چاہتاہوں ، ہمیں ایک چیز کا بھی لحاظ رکھنا ہو گا کہ جو نئے لو گ آئے ہیں ان کو بھی اکوموڈیٹ کرنا ہے ۔

علی محمد خان کا کہناتھا کہ میرے چچا اور میں نے ایک ساتھ ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، میر ے چچا جن کا نام لیاقت خان ہے اور وہ نیوی سے کمانڈو ریٹائر ہیں ، میرے چچا نے کہا کہ میری ایک پوتی ہے اور وہ دو سال کی ہے ،جب وہ بڑی ہو گی اور مجھ سے پوچھے گی کہ جب پاکستان کو لو گ تباہ کر رہے تھے تو آپ کیا کر رہے تھے تو ہم جواب دیں گے کہ ہم عمران خان کا ساتھ تھے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...