شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا محور علاقے کی سلامتی کے لئے تعاون و ہم آہنگی ہے:ایرانی صدر

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا محور علاقے کی سلامتی کے لئے تعاون و ہم آہنگی ...
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا محور علاقے کی سلامتی کے لئے تعاون و ہم آہنگی ہے:ایرانی صدر

تہران(آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے چین روانہ ہونے سے قبل تہران ایئر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کا محور علاقے کی سلامتی کیلئے تعاون و ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی اور استحکام ایسے مسائل ہیں جن پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں گفتگو ہو گی اور ایران انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف مہم میں اچھے تجربات رکھتا ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر بھی بات کریں گے،امریکہ بلا وجہ اور غیرمنطقی طور پر عالمی معاہدوں سے نکل جاتا ہے جو نہ صرف عالمی برادری کی توہین ہے بلکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...