امریکا کے ساتھ تجارتی معاملات پر آگے بڑھا جا سکتا ہے: فرانسیسی صدر

امریکا کے ساتھ تجارتی معاملات پر آگے بڑھا جا سکتا ہے: فرانسیسی صدر
امریکا کے ساتھ تجارتی معاملات پر آگے بڑھا جا سکتا ہے: فرانسیسی صدر

پیرس(آن لائن)فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کے بعد ان تجارتی ایشو پر آگے بڑھا جا سکتا ہے،جن پر امریکہ اور اتحادی ممالک کے درمیان ایک رائے نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کا کہناتھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کے بعد ان تجارتی ایشو پر آگے بڑھا جا سکتا ہے،جن پر امریکہ اور اتحادی ممالک کے درمیان ایک رائے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ۔7 سربراہی اجلاس سے پہلے اچھے پیغامات کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں نے سمجھوتہ کا موقف اپنا لیا ہے،امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کا خصوصی تعلق رہا ہے لیکن کاروبار کے معاملے پر کبھی کبھی اس کا امتحان بھی ہوتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...