تحریک انصاف کا لاہور کے 8متنازعہ صوبائی حلقوں میں ٹکٹ سروے سے مشروط کر دئیے 

تحریک انصاف کا لاہور کے 8متنازعہ صوبائی حلقوں میں ٹکٹ سروے سے مشروط کر دئیے 
تحریک انصاف کا لاہور کے 8متنازعہ صوبائی حلقوں میں ٹکٹ سروے سے مشروط کر دئیے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (اے این این)تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے آٹھ متنازعہ صوبائی حلقوں میں سروے کے ذریعے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ ایک دو روز میں حلقے کے مقامی رہنماؤں اور ووٹرز سے سروے اور بعد ازاں سکروٹنی کے بعد باضابطہ اعلان کردیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے خواہشمندوں سے موصول ہونے والی اکثریتی درخواستوں پرامیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کر دیا ہے تاہم صوبائی حلقوں پی پی 145،153،164،166،167،168،169پر تنازعہ ہونے کی و جہ سے مذکورہ حلقوں میں سروے کرایا جائے گا اور اس کی رپورٹ او ر سکروٹنی کے بعد باضابطہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور