مشرف آئین شکن ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے:مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی

مشرف آئین شکن ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے:مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی
مشرف آئین شکن ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے:مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے رہنماﺅں نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے اوران کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف آئین شکن ہیں ان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پرویز مشرف ملک میں واپس نہیں آئیں گے ۔ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھااس سے قبل بھی ایک اشتہاری کو سینٹر بننے کاموقع دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کافی حد تک پیپلز پارٹی کے امیدوار فائنل ہوگئے ہیں اور پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں سے سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے ساتھ وہی لوگ آرہے ہیں جو ان کو برا کہتے رہیں ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ جس کو نگران وزیر اعلیٰ لگایا گیاہے اس کے بیانات سب کے سامنے ہیں ۔ پرویز مشرف آئین شکن ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔ پارٹی ٹکٹس جاری کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے کافی حدتک نام فائنل کرلئے ہیں۔ اب شفاف اور غیر جانبدار عام انتخابات کیلئے یکساں انتخابی مہم کے مواقع مہیا کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔

مزید : قومی