علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا :تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کادعویٰ

علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا :تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کادعویٰ
علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا :تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کادعویٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا ۔ ان کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل ہیںجو حل کرلئے جائیں گے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 55فیصد امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا پیغام واضح ہے کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کی جگہ ابھی کسی کوٹکٹ جاری نہیں کیاگیا اور میری اطلاع کے مطابق کچھ مسائل ہیں جن کے حل ہونے پر ان کو ٹکٹ جاری کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کراچی کی بہت سے نشستوں پراعلان کرنا ابھی باقی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میں الیکشن لڑوں گا تو ڈٹ کر الیکشن لڑوں گا ۔

مزید : قومی