اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا

اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا
اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا۔
برطانوی اخبارکے مطابق مذکورہ تصویر خان یونس شہر کے مشرق میں لی گئی جہاں مذکورہ شیل کے لگنے کے بعد 23 سالہ فلسطینی نوجوان ہیثم ابو سبلہ کو زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کا چہرہ خون میں لت پت ہو گیا اور اس کے مْنہ سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔مظاہرین نے فوری طور پر اس فلسطینی نوجوان کو غزہ میں ایک ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے اس ے آئی سی یو میں رکھا اور پھر اس کا فوری آپریشن کیا گیا تا کہ چہرے سے آنسو گیس کے شیل کے ٹکڑے نکالے جا سکیں۔ آپریشن کے بعد نوجوان کی حالت بہتر ہے۔