مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے خوف زدہ ،5سال تک جھوٹ بولنے والوں کا یوم حساب قریب آچکا:امیرحیدر ہوتی 

مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے خوف زدہ ،5سال تک جھوٹ بولنے والوں کا یوم حساب ...
مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے خوف زدہ ،5سال تک جھوٹ بولنے والوں کا یوم حساب قریب آچکا:امیرحیدر ہوتی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، ٹی وی سکرینوں تک محدود کاغذی لیڈر اب عوام کو نئے وعدوں کے ذریعے ورغلا رہے ہیں لیکن پختون ان کی حقیقت جان چکے ہیں،صوبے کے عوام باچاخانی چاہتے ہیں، 5سال تک جھوٹ بولنے والوں کا یوم حساب قریب آچکاہے ، اقتدار میں آکر خالی خزانے کو دوبارہ بھریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق باڑی چم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ کاغذی لیڈروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیاگیااوران کے 5 قیمتی سال ضائع کردیئے، عوام کو خوب یادہے کہ انصاف ، میرٹ ،روزگار اورکرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے نوجوانوں کو روزگارکی بجائے چوہوں کے شکار پر لگاکر ان کی تضحیک کی تھی ،350ڈیموں کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا البتہ ایک دوسرے کی کرپشن کی کہانیاں سامنے ضرور لائے، تبدیلی والے میٹرو بس منصوبے پر عوام کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑکرچلے گئے۔ ان کاکہناتھاکہ اب نئے وعدے وعید اور دعوؤں سے پختونوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن پختون قوم جاگ گئی ہے اور وہ ٹی وی سکرینوں کے کاغذی لیڈروں کی حقیقت جان چکے ہیں اور25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد تبدیلی والوں سے بدلہ لیں گے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور