صومالیہ میں الشباب کا مارٹرگولوں سے حملہ، ایک امریکی فوجی ہلاک

صومالیہ میں الشباب کا مارٹرگولوں سے حملہ، ایک امریکی فوجی ہلاک
صومالیہ میں الشباب کا مارٹرگولوں سے حملہ، ایک امریکی فوجی ہلاک

واشنگٹن (این این آئی)افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند عسکری گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور صومالی فوجی سمیت کم سے کم 4 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے یہ حملہ جوبالاند نامی علاقے میں کیا۔ کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک مقامی فوجی سمیت4 زخمی ہوگئے۔مقتول امریکی فوجی کا تعلق امریکی ایلیٹ فورس سے تھا، اس کی موت الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ہوئی۔وزارت دفاع کے عہدیدار کے مطابق حملے میں3 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ہلکے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...