نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر امیدواروں کو ٹکٹیں دیں،دیرینہ وابستگی رکھنے والے عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں:مریم اورنگزیب

نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر امیدواروں کو ٹکٹیں دیں،دیرینہ وابستگی رکھنے ...
نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر امیدواروں کو ٹکٹیں دیں،دیرینہ وابستگی رکھنے والے عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں:مریم اورنگزیب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے ،نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لے کر امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں اوردیرینہ وابستگی رکھنے والے کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں،مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اوراپنے نظریے اور بیانیے کی بنیاد پر ایک مرتبہ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

لاہور کےمقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دے گی اورجس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا میاں نواز شریف خود انٹر ویو کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کی ترقی سب کے سامنے ہے ،ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی طور پر کام کیا ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانا ئی بحران کا خاتمہ کیا اور  دہشتگردوں پر قابو پایا ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا تھا کہ عمران خان نے نگران وزیر اعظم کو (ن) لیگ کی کارکردگی کیلئے تو خط لکھ دیا ہے لیکن اپنے پانچ سالہ دور کا قوم کو نہیں بتایا ،100روز کا پلان دینے والوں نے پانچ سالوں میں خیبر پختوانخواہ میں ایک بھی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا ۔

مزید : قومی