”میں چوہدری نثار ۔۔۔“ صحافی نے جب پرویز رشید سے ٹکٹوں کے معاملے پر چوہدری نثار کے حوالے سے بات کی تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”میں چوہدری نثار ۔۔۔“ صحافی نے جب پرویز رشید سے ٹکٹوں کے معاملے پر چوہدری ...
”میں چوہدری نثار ۔۔۔“ صحافی نے جب پرویز رشید سے ٹکٹوں کے معاملے پر چوہدری نثار کے حوالے سے بات کی تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہاہے کہ شہبازشریف پارٹی کے صدر اور نوازشریف قائد ہیں ، نوازشریف کے فیصلوں کو ن لیگ تسلیم کرتی ہے ، میں چوہدری نثار سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتا .

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہناتھا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویو جاری ہیں ، جس نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی اسے ٹکٹ دینے کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا، تمام وفاقی وزرا پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور انٹرویو دیا۔ جس وقت ان سے چوہدری نثار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

ان کا کہناتھا کہ الیکشن پر امن اور شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں ، نوازشریف کو صرف ویزہ رکھنے پر نااہل کیا گیا ۔پرویز رشید نے کہا کہ حسن عسکری کے تقرری پر ہمارا مو¿قف واضح ہے، آزادانہ اور بروقت انتخابات چاہتے ہیں، اگر میڈیا کو دبانے اور الیکشن میں تاخیر یا جانبداری کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے .

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...