امریکہ میں 1600غیر قانونی تارکین وطن کی وفاقی جیلوں میں منتقل کرنے کا کام شروع

امریکہ میں 1600غیر قانونی تارکین وطن کی وفاقی جیلوں میں منتقل کرنے کا کام شروع

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ آئی سی ای حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے 1,600 تارکین وطن کو وفاقی جیلوں میں منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایسا پہلی بار ہو گا کہ اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن کو وفاقی جیلوں میں رکھا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عہدیداروں امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ کی ایک ترجمان نے بتایا کہ 5 وفاقی جیل عارضی طور پر ان افراد کو اپنے ہاں رکھیں گے جنہیں دیوانی عدالتوں میں اپنے مقدمات کی سماعت کا انتظار ہے اور ان میں ممکنہ طور پر امریکہ میں پناہ کے متلاشی بھی شامل ہیں۔ان افراد میں سے ایک ہزار کو کیلیفورنیا کے وکٹر وائل جیل میں رکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دور میں تارکین وطن کے بارے میں بڑا سخت موقف اپنا رکھا ہے اور انہوں نے تارکین وطن کی آمد کو روکنے لیے میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کر رکھا ہے۔انہوں نے ان تارکین وطن جن کو ملک بدر کیا جانا ہے انہیں اس وقت تک بند رکھنے رکھنے کا وعدہ کر رکھا ہے جب تک انہیں ملک بدر کرنے کے معاملے سے متعلق مقدمات کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...