پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر خواجہ آصف نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی کارکنان غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر خواجہ آصف نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی ...
پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم پر خواجہ آصف نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی کارکنان غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زیادہ تر رہنماﺅں کو عام انتخابات کیلئے ٹکٹیں جاری کر دی گئی ہیں تاہم کئی مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہاہے لیکن دوسری جانب خواجہ آصف نے بھی انتہائی حیران کن بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خو اجہ آصف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی کل سیٹیں 272 ہیں جن میں سے پی ٹی آئی نے 173 نشتوں پر ٹکٹیں جاری کر دی ہیں جن میں سے پی ٹی آئی کے صرف 23 پرانے ورکرز کو ٹکٹیں دی گئیں ہیں جبکہ 150 ٹکٹیں لوٹوں کو جاری کی گئیں ہیں ۔ خواجہ آصف اس تصویر کے ساتھ پیغام لکھا کہ ”تحریک انصاف کا نعرہ ہے نوٹ کو عزت دو “۔