جنوبی چین میں سیلاب سے5 افراد ہلاک، ایک شخص لاپتہ

جنوبی چین میں سیلاب سے5 افراد ہلاک، ایک شخص لاپتہ
جنوبی چین میں سیلاب سے5 افراد ہلاک، ایک شخص لاپتہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (صباح نیوز)جنوبی چین میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث 5 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے جنوبی علاقے طوفان ایوینیار کی وجہ سے ان دنوں بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گھر گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے،سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے اور راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، طوفان ایوینیار آج چین کے مزید علاقوں سے ٹکرائیگا جن سے بچاو کیلئے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔

مزید : بین الاقوامی