چین فلپائن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:صدر شی جن پنگ

چین فلپائن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:صدر شی جن پنگ
چین فلپائن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:صدر شی جن پنگ

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 43ویں سالگرہ اور فلپائن کی آزادی کی 120سالگرہ کے موقع پر فلپائن کے اپنے ہم منصف راڈ ریگو ڈوٹرٹی کو مبارک باد دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ ڈوٹرٹی کی قیادت میں فلپائن کے عوام عزم کے ساتھ آگے بڑھے ہیں اور اپنی قومی تعمیر میں نئی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ان کی کامیابیوں پر دلی مبارک باد دیتا ہے، چین اور فلپائن کے عوام کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے مشترکہ کوششوں کی بدولت گزشتہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون ہور ہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کومفید فوائد حاصل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قریبی ہمسائیہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے پیش نظر دونوں ممالک کو قومی استحکام کے تحفظ مشترکہ ترقی کے حصول اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ کی ذمہ داری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چین فلپائن تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں اور بتدریج ترقی کی پیشرفت کے لیے اپ کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہوں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...