بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار’’ ڈونلڈ ڈک ‘‘ 84 سال کا ہوگیا
نیویارک(آئی این پی)بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک 84 سال کا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبو لیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ڈک کا شما ر ہر دور کے 50 عظیم ترین کارٹو ن کیرکٹرز میں کیا جاتا ہے۔والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیریکٹرز گوفی، مکی ماؤس، منی ماؤس اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے ڈونلڈ ڈک کے دیوانے ہیں۔ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے، غصے میں بھرے، یہ ہے ڈونلڈ ڈک، اپنی کنجوسی ، پر مزاح حرکات، سب سے ناراض ، شدید غصے اور منفرد آواز کی وجہ سے ان کی اپنی الگ شناخت ہے۔والٹ ڈزنی کے اس مشہور کا رٹون کی پہلی فلم وائز لٹل ہین 1934میں پیش کی گئی تھی اور اس وقت سے یہ آج تک سب میں یکساں مقبول ہے۔ڈو نلڈ ڈک اپنے غصّے کے وجہ سے مشہور ہے۔ مکی ماؤس اس کے اچھے دوستوں میں شامل ہے۔