جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے ،ماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہورہے ہیں :شکتی کپور

جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے ،ماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہورہے ہیں ...
جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے ،ماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہورہے ہیں :شکتی کپور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آئی این پی) ماضی کی باولی ووڈ فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکارشکتی کپور نے کہا ہے کہ ماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہوتے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈانس شو میں شرکت کے دوران شکتی کپور کا کہناتھا کہ بالی ووڈ فلموں میں سالوں سے کئی بہترین اور منفرد ولن کے کردار پیش کیے گئے، لیکن فلم میں ایک منفی کردار کو رومانوی انداز میں پیش کرنا صرف آج کے وقتوں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے، ماڈرن سینما سے ولن غائب ہورہے ہیں، اس لیے ہر اداکار کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ کوئی بھی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو۔

مزید : تفریح