فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کو 2ارب ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کو 2ارب ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا
فردوس عاشق اعوان نے رانا ثنا اللہ کو 2ارب ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ۔معاون خصوصی اطلاعات کے وکلاکا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 26مئی کو ہماری موکلہ پربے بنیاد اورجھوٹے الزامات لگائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان دنیا بھر میں ایک قابل اور ایماندار سیاستدان کے طورپر جانی جاتی ہیں، وہ 10 سال تک قومی اسمبلی اور پانچ مختلف وزارتوں میں وزیر رہی ہیں اور اس وقت بھی بطورمعاون خصوصی اطلاعات اہم ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تقریباً 20 سالہ عوامی خدمات ہیں، وہ ایک انتہائی معزز گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، جھوٹے الزامات سے ہماری موکلہ کی دل آزاری، شہرت کونقصان اور ساکھ مجروح ہوئی۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ الزامات کی تردید کریں، معافی مانگیں اور 2 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبرپرمعافی، اس کی تردید اور ہرجانہ 14 دن کے اندر ادا کیا جائے، دونوں اقدام نہ کیے گئے تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...